کشمیری بچے نے انوکھا قلم ایجاد کرلیا

0
1035

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک 9 سالہ بچے نے ایسا قلم ایجاد کیا ہے جو لکھنے والے کو آگاہ کریگا کہ اس کے لکھے گئے الفاظ کی تعداد کتنی ہے۔ بچے کی یہ ایجاد بھارت میں وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب پیش کی گئی۔

تیسری جماعت کے طالبعلم مظفر احمد خان نے بتایا اسے اس اچھوتے قلم کا خیال اس وقت آیا جب امتحان میں اس کے مارکس کم آئے۔ مظفر نے اس قلم کا خیال بھارت کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت چلنے والے ادارے کو پیش کیا جہاں کے ماہرین نے اس کے خیال کو حقیقت میں ڈھالنے میں مدد دی۔

طالبعلم کے ایجاد کردہ اس پین میں ایک چھوٹا سا ایل سی ڈی مانیٹر نصب ہے جو لکھے گئے الفاظ کی تعداد بتاتا رہتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY