ترک پارلیمنٹ نے جمعہ بیس اپریل کو اُس کی قرارداد منظوری دے دی، جس کے تحت عام پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا انعقاد رواں برس چوبیس جون کو کیا جائے گا۔ اس قرارداد کی رائے شماری کے وقت کرد نواز اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹک پارٹی نے پارلیمانی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ قبل از وقت الیکشن کرانے کے حق میں 550 رکنی ایوان میں سے 386 اراکین نے ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ میں حکمران سیاسی جماعت کو انتہائی دائیں بازو کی نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔ ترکی میں قبل از وقت انتخابات کرنے کا اعلان دو روز قبل ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کیا تھا۔ ترکی میں معمول کے مطابق عام انتخابات اگلے برس سن 2019 میں ہونے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY