پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لیور پول میں کینیڈا کے فل لو گریکو کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے مقابلہ جیت لیا۔

کینیڈین کھلاڑی عامر خان سے مقابلے کے دوران قابل ذکر مزاحمت نہ کرسکے اور باآسانی فائٹ ہار گئے۔عامرخان اب تک 35 فائٹ لڑ چکے ہیں ، جن میں سے 31 میں انہیں کامیابی ملی ہے۔

باکسرعامرخان کا کہنا ہے کہ چاہتاہوں کہ باکسنگ اسٹیڈیم مکمل بھرےہوئےہوں،رنگ میں اسی لیےواپس آیاہوں کہ آپ کوبتاسکوں کہ عامر خان کیاہے؟انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مزیدبڑےمقابلےہونےہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY