’اکتوبر‘ میں ولادت متوقع ہے، والد ثانیہ مرزا

0
1519

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد اور کوچ عمران مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے یہاں رواں اکتوبر میں بچے کی ولادت متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ کے والد نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بیٹی اور 6 مرتبہ گرانڈ سلم جیتنے والی ثانیہ مرزا امید سے ہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اشاروں اشاروں میں اپنے مداحوں کو ’مرزا ملک‘ کی آمد کی خوشخبری سنائی تھی۔
دلچسپ انداز میں سامنے آنے والی اس خوشخبری پر کھیل کے شعبے سے وابستہ جوڑے کو ہر شعبہ زندگی سے وابستہ مشہور شخصیات نے مبارکباد دیں۔

بھارتی میڈیا نے خبر کی تصدیق براہ راست ثانیہ مرزا کے والد سے کی ہے ،31سالہ ٹینس اسٹار کے والد نے پرمسرت اطلاع کے بارے میں’ ہاں‘ کہا ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر کو پہلی اولاد کے طور پر بیٹی پسند ہے جبکہ میرے بچے کا سر نیم ’مرزا ملک‘ ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY