جرمن دارالحکومت برلن میں دوسری عالمی جنگ کے دوران گرائے گئے ايک بم کو ہفتہ پندرہ جون کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلف کر دیا ہے۔ اس بم کا وزن ایک سو کلو گرام تھا اور اسے پچھتر برس قبل امریکی فضائی حملے میں گرایا گیا تھا۔
بم برلن کے مرکزی علاقے الیگزانڈر پلاٹس کے قریب واقع ایک بڑے شاپنگ مال کے قریب تین میٹر کی گہرائی سے ملا تھا۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بم کا ڈیٹونیٹر صحیح حالت میں تھا اور اسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ پولیس نے بم تلف کرنے سے قبل لگائی گئی احتیاطی پابندیوں کو ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔












