ایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

0
55

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایس ایس پی تشدد اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایس ایس پی تشدد کیس اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نے ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا فیصلہ سناتے وقت ملزم کو موجود ہونا چاہیے۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو آج ہی طلب کر لیا۔ بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ عمران خان کی موجودگی میں سنایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY