شہباز شریف, اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ ،،،ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ مریم اورنگ زیب

0
950

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے اسکی تردید کی ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کےحوالے سے نواز شریف اور دیگر رہنماوں سے مشاورت کر لی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے تمام ارکان کو اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے رواں ہفتے ہی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیے جانے کا امکان ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY