کوئی جاتا ہے یوں شہوار حیدر،بیاد شہوارتعزیتی ریفرنس

0
810

ڈپٹی کنٹرولر سینٹرل پروڈکشن یونٹ قومی ورثہ ریڈیو پاکستان لاہور سید شہوار حیدر چھ اپریل ٢٠١٨ کی رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے اور سات اپریل کو انکی تدفین لاہور میں ہوئی تھی ،(اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ) وہ ایک باصلاحیت پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مقناطیسی شخصیت کے مالک تھے

لاہور ریڈیو کی سربراہ نزاکت شکیلہ کی اطلاع کے مطابق مرحوم شہوار حیدر کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس تیس اپریل پیر کے روزقومی ورثہ ریڈیو پاکستان لاہور کے نور جہاں آڈیٹوریم میں دن کے ساڑھے گیارہ بجے منعقد ہو گا جس میں مرحوم کے دوست،احباب، ہم عصر،شرکائے کار اور مختلف شعبوں کے منتخب ارکان مرحوم شہوار حیدر کو خراج عقیدت پیش کریں گے

shahwar haider

یاد رہے کہ سید شہوار حیدر نے اپنے 1987ء میں ریڈیو پاکستان کو بطور پروڈیوسر جوائن کیا اور ان کی پہلی تعیناتی ریڈیو پاکستان گلگت میں ہوئی انھوں نے طویل عرصہ ریڈیو پاکستان لاہور میں گزارا ،یہیں پر ہی وہ پہلے سینئر پروڈیوسراور بعد میں ترقی کرکے پروگرام منیجر تعینات ہوئے اور بعد ازاں ڈپٹی کنٹرولر بن کر سی پی یولاہور کے سربراہ بنے

انہیں موسیقی کے شعبے میں عبور حاصل تھا ان کے بنائے ہوئے نغمات اور غزلیں ریڈیو لاہور سے مقبول ہوئیں

shahwar refrence

صفدر ھمٰدانی
مدیر اعلیٰ۔ عالمی اخبار

SHARE

LEAVE A REPLY