شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رہیں گی، امریکی صدر

0
697

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیاں بحال رکھیں گے۔

ٹرمپ کے مطابق وہ گزشتہ حکومتوں کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے اور جب تک شمالی کوریا اپنے متنازعہ جوہری پروگرام کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں کر دیتا ، یہ دباؤ برقرار رہے گا۔

گزشتہ روز شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان کے مابین ایک تاریخی ملاقات میں یہ طے پایا تھا کہ اس منقسم جزیرہ نما کو جوہری ہتھیاروں سے بتدریج پاک کیا جائے گا اور قریب سات عشروں سے جاری جنگ کو ختم کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY