ہم نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی، ایرانی قوم نا انصافی اور ظلم کے سامنے سر نہیں جھکا سکتی: مسعود پزشکیان

0
703

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران نے دشمن کے خلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی عوام دشمن کے خلاف جدوجہد اور اس کے مقابلے کے لیے ثابت قدم رہیں، ایرانی قوم نا انصافی اور ظلم کے سامنے سر نہیں جھکا سکتی۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اپنے شہریوں کے ساتھ ظلم و نا انصافی نہیں کر سکتی۔

امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کر دی، 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ
امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جنوبی بندرگاہوں پر دوبارہ عائد کی گئی بحری ناکہ بندی کے تحت اب تک 20 تجارتی جہازوں کو واپس موڑا جا چکا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، اس ماہ کے آغاز میں بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کیے جانے کے بعد گزشتہ روز تک 18 جہازوں کا رخ موڑا گیا تھا، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 تجارتی جہاز واپس بھیجے گئے۔

سینٹ کام نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے دو جہازوں کو ناکارہ بنا دیا، جبکہ دو دیگر جہازوں پر چڑھ کر تلاشی اور کارروائی بھی کی۔

عراق نے اپنی سرزمین سے سعودی عرب پر حملوں کے ثبوت مانگ لیے

عراقی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان نے عراقی نیوز ایجنسی سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہماری سرزمین سے سعودی عرب پر حملے کے دعوے کے ثبوت پیش کیے جائیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کی جارحانہ کارروائیوں نے عراق سے سعودی عرب پر مبینہ حملےکی تحقیقات کو متاثر کیا ہے، عراق کی سرزمین سے حملے کیے جانے کے دعوے کے ثبوت اور شواہد پیش کیے جائیں، کیونکہ اب تک کسی بھی فریق نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY