جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو قائم رہنا چاہیے۔ میرکل کے بقول اسرائیل کو جلد از جد تہران کے جوہری منصوبوں کے حوالے سے اپنی انٹیلیجنس رپورٹ جوہری توانائی کے عالمی ادارے کو پیش کرنا چاہیے تاکہ فوری طور اس کی جانچ پڑتال شروع کی جا سکے۔ جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ شام میں ایرانی مداخلت اور اس طرح کے دیگر مسائل پر اضافی بات چیت ہو سکتی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے رواں ہفتے ہی دعوی کیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں لگا ہوا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY