کینیا میں ڈیم ٹوٹنے سے 27 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے ۔

کینیا کے گنجان آبادی والے علاقے میں ڈیم ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا، حکام کے مطابق ڈیم شدید بارشوں کی وجہ سے تباہ ہوا ہے۔

متاثرہ ڈیم دارالحکومت نیروبی سے ایک سو نوے کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ ڈیم ٹوٹنے سے مقامی افراد کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے اور سیکڑوں افراد کو فوری نقل مکانی کرنی پڑی ہے ۔

حکام کے مطابق 36 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY