وادی نیلم میں پل گرنے سے 25 افراد بہہ گئے

0
150

وادی نیلم میں کنڈل شاہی کے مقام پر جاگراں پل گرنے سے 25 افراد پانی میں بہہ گئے، 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وادی نیلم کی سیر کے لئے آئے 25 سے زائد سیاح جاگراں نالے پر قائم پل پر تصاویر بنا رہے تھے کہ پل وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں 25 سے زائد سیاح اور تین مقامی بچے نالے میں بہہ گئے۔

مقامی افراد نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو بچالیا جبکہ 5 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ زیادہ تر سیاحوں کا تعلق لاہور اور فیصل آباد سے بتایا جاتا ہے، جن میں بیشتر طلباء ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر مظفرآباد میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

متاثرہ خاندان ٹیلی فون نمبر 0582220097 پر فون کر کے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY