امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کے ساتھ جوہری ڈیل طے پا گئی، تو کم جونگ اُن کو ’سلامتی کی ضمانت دینے کی ضرورت‘ ہو گی۔

پومپیو نے گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کی تھی۔ بارہ جون کو کم جونگ اُن کی ملاقات سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گی۔ امریکی صدر کا ہدف ہے کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کا مستقل اور قابل تصدیق انداز سے خاتمہ کر سکیں۔

اس کے جواب میں امریکا شمالی کوریا کی معیشت کی مضبوطی میں مدد فراہم کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY