نوازشریف کے بیان پر سول ملٹری اجلاس جاری

0
761

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت نوازشریف کےحالیہ متنازع بیان سےپیدا صورت حال پر غور کرنے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا، آرمی چیف سمیت مسلح افواج کے سربراہان ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ترجمان کی جانب سے پارٹی کے قائدنوازشریف کے بیان کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ’انٹرویو سے متعلق حقائق گمراہ کن انداز میں بیان کئے گئے ‘بھارتی میڈیا نے بیان کی غلط تشریح کی جبکہ ملکی نشریاتی اداروں نے بھی نہ صرف بھارتی خبروں کی توثیق کی بلکہ بیان کے مکمل حقائق کو جانے بغیر بھارتی میڈیا کے بدترین پروپیگنڈے کو تقویت دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY