مسجد بھی ہے نماز بھی لیکن روح نماز غائب

0
45

مسلم ممالک میں مساجد کی کوئی کمی نہیں کئی مساجد تو ایسی ہیں کہ نمازیوں کی منتظر رہتی ہیں۔ ہاں بہت سی مساجد نمازیوں سے بھری رہتی ہیں لیکن مسلم امہ میں سے روح نماز غائب ہے

کسی نے اس طرگ توجہ دینے کی زحمت کی؟

مسلم ممالک میں عجب عجب رخ سے مساجد بن رہی ہیں زمانوں سے

اور اب یہ خبر

مصر میں ملک کی سب سے بڑی مسجد بن چکی۔ یہ مسجد حرمین شریفین کے بعد رقبے کے لحاظ سے دنیا کی دوسری بڑی مسجد ہو گی۔

مصری حکام “مسجدِ الفتاح العلیم” کی تعمیر و تزئین کا کام مکمل کر چکے ہیں۔ یہ مسجد قاہرہ کے مشرق میں 45 کلومیٹر کی مسافت پر واقع مجوزہ نئے انتظامی دارالحکومت میں بنائی گئی ہے۔

مذکورہ مسجد 29 ایکڑ پر واقع ہے۔ اس کے 4 مینار ہیں جن کی بلندی 90 میٹر ہے۔ مسجد میں “آسمانی پیغامات” کے نام سے ایک میوزیم اور حفظ قرآن کا مرکز بھی ہے۔ مسجد کے صحن میں 33 میٹر قطر کا ایک مرکزی گنبد ہے جس کی بلندی 28 میٹر ہے۔ اس کے علاوہ 4 ثانوی گنبد بھی ہیں۔

منصوبے کی ذمے دار کمپنی کے ڈائریکٹر محسن صلاح کے مطابق یہ ریاست کی سرکاری مسجد ہو گی اور یہاں عیدین کی نمازوں اور مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد کا مرکزی گنبد مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا گنبد شمار ہو گا۔

اعلان کردہ اعداد وشمار کے مطابق مسجد کا رقبہ جامعہ الازہر کی مسجد سے 10 گُنا زیادہ ہے۔ اس کے اندرونی سُتونوں کی بلندی 45 میٹر ہے اور ایک سُتون کی بنیاد میں 500 مکعب میٹر کنکریٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ مقدار ایک 7 منزلہ رہائشی عمارت کے منصوبے کے لیے کافی ہے۔

مسجد میں مجموعی طور پر 17 ہزار کے قریب نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد میں داخل ہونے کے لیے 5 مرکزی دروازے ہیں۔ ان میں 3 مردوں کے لیے اور 2 خواتین کے لیے ہیں۔

مسجد میں 300 بستروں پر مشتمل ایک رفاہی ہسپتال کے علاوہ تقریبات اور جنازوں کے لیے دو بڑے ہال بھی ہیں۔ مسجد میں پہلی اذان سال 2018 کے آخری جمعے کے روز دی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY