سیکیورٹی کونسل اسرائیلی بربریت کی مذمت نہ کرسکی، پاکستان کا اظہارافسوس

0
625

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے اسرائیلی بربریت کی مذمت نہ کرنے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

ملیحہ لودھی او آئی سی کے سفیروں سے خطاب کر رہی تھیں، انھوں نے کہا کہ ایک ملک نے سلامتی کونسل کے 14 ارکان کی مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد کو روک دیا، ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے، فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سلامتی کونسل نے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی بیان جاری نہیں کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY