بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال، حریت قیادت کی اپیل پر سرینگر لال چوک تک پرامن احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔
مودی کی آمد سے قبل ہی وادی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا، سرینگرمیں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے لوگوں اور گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔
حریت رہنماؤں نے مودی کی آمد کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال، گھروں اور دیگر مقامات پر سیاہ جھنڈے لہرانے اور لال چوک تک احتجاجی مارچ کرنے کی کال دی ہے۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے مارچ کی قیادت سے روکنے کے لیے حریت رہنما سید علی گیلانی، یاسین ملک اور دوسرے رہنماؤں کو گھروں اور تھانوں میں نظربند کر دیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم مودی کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ اور زوجیلاٹنل پروجیکٹ کا افتتاح کرینگے جس کے بعد سرینگر میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کریں گے۔












