مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

0
719

پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بابر اعوان اور قاضی انور عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کے وکلاء بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

بعدازاں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناع میں 13 مارچ تک توسیع کر دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY