صوبہ بلوچستان میں عام انتخابات مؤخر کرنےکی قرارداد بلوچستان اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔

یہ قرارداد صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہے جس میںانہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات جولائی کی بجائے اگست میں کرائے جائیں۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہوں گے، جبکہ اس ماہ مون سون کی بارشوں کے باعث بلوچستان سے لوگ نقل مکانی بھی کرتے ہیں۔

قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ تمام صورت حال بلوچستان میں عام انتخابات پر اثر انداز ہوسکتی ہے اس لیے صوبے میں انتخابات کو مؤخر کیا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY