اسلام کو سمجھئے(6)۔۔۔ شمس جیلانی

0
860

ہم نے ان لوگوں کو جو کہ نام کے مسلمان یا پیدائشی مسلمان ہیں مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ توبہ کرلیں تو دین اور دنیا دونوں جگہ پر اپنا حصہ اس تناسب سے حاصل کر سکتے ہیں جو ان کا حق بنتا ہے۔ جبکہ اسوقت صورت ِ حال یہ ہے وہ نہ اِدھر میں ہیں نہ اد ُ ھر میں سارا مال اور اعمال گٹر میں؟ جبکہ وہ یہ سمجھ کر خرچ کر رہے ہیں کہ سارا مال راہ خدا میں جمع ہو رہاہے۔ اور جو عبادت میں وقت دکھاوے لیئے خرچ کر ر ہے ہیں وہ بھی سب ضائع ہورہا ہے۔ اس لیئے کہ کوئی کام بھی وہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے وضع کردہ طریقہ کے مطابق نہیں کر رہے ہیں۔اسے ثابت کرنے کے لیئے ہم نے سورہ مدثر کی آیت 141 سے 156تک پڑھنے کامشورہ دیا تھا۔اب ہم قرآن کی سورہ القلم اور آیت نمبر 42 اور43 پیش کررہےہیں۔جن کا ترجمہ یہ ہے کہ “جس دن پنڈلی کھولی جا ئیگی او ر سب لوگ سجدے کے لیئے بلائے جا ئیں گے تو وہ سجدہ نہ کر سکیں گے؟ ذلت اور خواری کے ساتھ نگاہیں نیچی ہونگی اور ان پر ذلت اور خواری چھا ئی ہوئی ہوگی(ان میں اکثریت تو کافروں کی ہوگی اور بڑی تعداد منافقوں کی بھی ہوگی “جس کی تفسیر آپ وہاں جاکر پڑھ سکیں گے جو کہ بہت طویل ہے ہم یہاں پیش نہیں کر سکتے،اس قسم کی اتنی مثالیں قرآن میں موجود ہیں۔ جن کاشمار نہیں ہے۔ بھلا کونسا عقل مند انسان یہ پسند کریگا کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے بجا ئے عزت کے ساتھ پیش ہونے کے ایسے کام یہاں سے کر جائے کہ وہاں جا کر اسے معلوم ہو کہ اس کی اچھائیوں میں وہ لکھا نہیں گیا ہے۔وہ ریاکاری کی وجہ سے ضائع کردیاگیا ہے۔جبکہ اللہ سبحانہ تعالی نے پہلے ہی یہ فرما کر متنبہ کردیا ہے کہ یہاں وہ اسلا م قابل ِ ِقبول ہے جو کے حضور ﷺ کےاسوہ حسنہ کے مطابق ہو۔جس کے لیئے حضور ﷺ نے خوش خبری دی ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا جو کوئی میرے راستے پر چلے گا اس کے لیئے چلنا اتنا مشکل ہو گا جیسے کہ کوئی مٹھی میں انگارہ پکڑلے۔ مگر اس وقت ان کا ثواب اتنا ہو گا کہ آج جو میرے صحابہ کرام میرے راستے پر ہیں ان سے پچاس گنا زیادہ ہوگا۔ صحابہ کرام ؓنے سوال کیا؟حضور ﷺ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ فرمایا میں تمہارےؓ درمیان میں موجود ہوں، تم نے مجھے ﷺ دیکھا معجزات دیکھے۔ سب کچھ تمہاری آنکھوں کے سامنے تھاتب تم ایمان لائے ہو؟ جبکہ ان لوگوں نے اس میں سے کچھ نہیں دیکھا وہ غیب پر ایمان لا نے والے لوگ ہونگے۔ اس میں سلسلہ میں دو احادیث اور بھی ہیں جن میں ان ﷺ کی راہ پر چلنے والوں کے لیئے ایک میں ایک سو حج اور عمروں کے برا بر ثواب ہے تو دوسری میں تین سو حج اور عمروں کے برابر ثواب ہے۔ جبکہ متبادل راستہ مو جود ہے وہ زیادہ محفوظ بھی ہے لہذا اسی کو تلاش کر کے کیوں نہ عمل کرو؟ جس میں گھاٹے کا کوئی امکان ہی نہیں ہے وہ ہےحضورﷺ کا اسوہ حسنہ۔یہاں یہ بات بھولنے کی نہیں ہے۔ کہ جب اللہ سبحانہ تعالیٰ فرماچکا ہے۔کہ مجھے صر ف محمد رسول ﷺ اللہ والا اسلامکا پسند ہے۔ لہذا وہ تو وہی اسلام پسند فرما ئے گا۔ اسی طریقہ پر جو دیا ہوگا وہ اپنی راہ میں لینا پسند کریگا۔ جس طرح اس نے دینے کا حکم دیا۔مثلاًآپ کو قرآن کے ذریعہ بتا یاگیا ہے۔آپ سب سے پہلے بہت ہی قریبی عزیزوں پرخرچ کریں، پھر یتیموں پر خرچ کریں۔پھر مسکینوں پر خرچ کریں پھر مسافروں پر خرچ کریں؟ آجکل فنڈ ریزنگ کا دور ہے فوٹو سیشن کا زمانہ ہے۔ وہاں اعلان ہوتے ہیں تصاویر بنتی ہیں۔لہذا وہاں دینا لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں جب جبکہ قریبی عزیز بھوکے مر رہے ہوتےہیں کیونکہ خاموشی سے دینےکاحکم ہے۔ ہمسایہ حقوق ہیں کہ آپ پر کھانا حرام اگر وہ بھوکا سو جائے؟ وغیرہ وغیرپہلے اسلامکو سمجھئے پھر اس کی دی ہوئی تفصیلات اور ترجیح ہات کے مکابق خرچ کیجئے تو آپ انشا ء اللہ داہنے ہاتھ والوں میں شامل ہوجا ئیں گے۔ان میں وہ توتو بہ کر کے بھی شامل ہوسکتے اور اپنے طور طریقہ بدل کر بھی شال ہوسکتے ہیں۔ان کی انشا ء اللہ اگلی اشاعت میں ہم تفصیلات پیش کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY