پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہیڈنگلے میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کاکھیل ختم ہوگیا ہے ۔ پہلا دن مجموعی طور پر انگلینڈ ٹیم کے بیٹسمین کے حق میں رہا جنہوں نے پاکستان کو پوری اننگز میں باندھے رکھا اور صرف 174رنز سے آگے نہ بڑھنے دیا،۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن میزبان بالرز کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی چلی گئی۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز کا آغاز ہی جارحانہ انداز میں کیااور کھیل ختم ہونے تک صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنالئے۔انگلینڈ کو پاکستانی اسکور برابر کرنے کے لئے 68رنز درکار ہیں جبکہ اس کے پاس آٹھ کھلاڑی موجود ہیں ۔ لگتا یہ ہے کہ انگلینڈپاکستان کو ایک بڑا اسکور لیڈ کی شکل میں دینے میں کامیاب ہوجائے گا۔

انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کک نے 46اور جننگز نے 29رنز بنائے جبکہ جے روٹ 29رنز بناکر اور بیس بغیر کوئی ر ن بنائے کریز پر موجود ہیں ۔

انگلینڈ کی دونوں وکٹس بالترتیب حسن علی اور فہیم اشرف کو ملیں۔

اس سے قبل دورہ انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا ،پہلی وکٹ امام الحق کی گری ،وہ صفر کے اسکور پر براڈ کی گیند کیچ روٹ کو تھما بیٹھے ۔

گرین کیپ 17 کے اسکور پر پہنچی تھی کہ دوسرے اوپنر اظہر علی 2رنز بناکر براڈ کا دوسرا شکار بن گئے ،یوں پاکستان کی اوپنگ جوڑی جلد ہی پویلین لوٹ گئی ۔

اس موقع پر حارث سہیل اور اسد شفیق نے بغیر وکٹ گنوائے زیادہ سے زیادہ اسکور بنانے کی کوشش کی ،49 کے اسکور پر 4چوکوں کی مدد سے 28رنز بنانے والے حارث سہیل واکس اور ملن گٹھ جوڑ کا شکار بن گئے ۔

گرین کیپ 17 کے اسکور پر پہنچی تھی کہ دوسرے اوپنر اظہر علی 2رنز بناکر براڈ کا دوسرا شکار بن گئے ،یوں پاکستان کی اوپنگ جوڑی جلد ہی پویلین لوٹ گئی ۔

اس موقع پر حارث سہیل اور اسد شفیق نے بغیر وکٹ گنوائے زیادہ سے زیادہ اسکور بنانے کی کوشش کی ،49 کے اسکور پر 4چوکوں کی مدد سے 28رنز بنانے والے حارث سہیل واکس اور ملن گٹھ جوڑ کا شکار بن گئے ۔

آٹھویں وکٹ پر شاداب خان اور محمد عامر نے تھوڑی بہت مزاحمت کی اور گرین کیپ کا اسکور 113رنز تک پہنچادیا ،13کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے محمد عامر کو اینڈرسن نے بریسٹو کی مدد سے قابو کرلیا۔

شاداب خان اس کے بعد حسن علی کے ساتھ مل کر ایک اور بڑی شراکت قائم کرنے کی کوشش کی ،156کے اسکور پر24رنز بنانے والے حسن علی کا واکس نے اپنی گیند پر شاندار کیچ پکڑا ،یوں پاکستان کا نواں کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا۔

انگلینڈ کی طرف سے براڈ ،واکس اور اینڈرسن نے 3،3 جبکہ سیم کرن نے ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY