مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ میں 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔

پولیس تھانہ پھلڑی کے ایس ایچ او کے مطابق 13سالہ لڑکے کو قتل کرنے والے چاروں ملزمان اس کے دوست تھے جنہوں نے زیادتی کے بعد اسے قتل کرکے لاش ایک برساتی نالے میں پھینک دی تھی۔

لڑکے کے ورثاء کی رپورٹ پر پولیس نے وقاص اور ثاقب کو گرفتار کیا تو ان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بر آمد کر لی گئی اور محمد اعجاز اور سدھیر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY