کراچی میں شارع فیصل پر انصاف ہائوس پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ کی ۔

ذرائع کے مطابق شارع فیصل پر واقع پی ٹی آئی کے دفتر پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا اور انصاف ہائوس میں توڑ پھوڑ بھی کی ۔

ذرائع کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکن تھے ،جنہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عارف علوی اور مقامی رہنما شمیم نقوی کو بھی گھیر لیا۔

انصاف ہائوس کی دیوار پر عارف علوی کے خلاف نعرے بھی درج ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY