عہد کامل , پہلی سعودی اداکارہ کا اعزاز

0
1168

سعودی اداکارہ اور فلم ساز عہد کامل نے ڈوگلس ولیم کی ہدایت میں بننے والی فلم بینگ میں کام کرکے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

سعودی عرب میں سنیما کی واپسی کے بعد سعودی عرب کی اداکارہ اور فلم ساز عہد کامل ان دنوں ہالی ووڈ کی فلم بینگ میں کام کررہی ہیں۔ عہد کامل نے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پہلی سعودی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلم ہالی ووڈ ہدایت کار ڈوگلس سی ولیم کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے۔

مداحوں کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ ڈوگلس سی ولیم کی ہدایت میں بننے والی مار ڈھار سے بھرپور فلم رواں برس ہی ریلیز کی جائے گی۔خیال رہے کہ عہد کامل اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے اور نیٹ فلیکس کے تعاون سے بننے والی منی ڈراما سیریز کولیٹرل میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں، کولیٹرل ڈراما سیریز کو بی بی سی نے نشر کیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY