برطانیہ کی معروف ادیبہ شاعرہ سماجی کارکن اور صحافی مقدسہ بانو کو عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ نے مانچسٹر کے لیئے اخبار کا بیورو چیف مقرر کر دیا ہے

مقدسہ بانو کو علمی ادبی سیاسی سماجی اور صحافتی حلقوں میں اہم مقام حاصل ہے اور انکو ایک مثبت اور ترقی پسند سوچ کی حامل فعال کارکن کے طور پر دیکھا اور تسلیم کیا جاتا ہے

عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ نے مقدسہ بانو کو اخبار میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے

عالمی اخبار کے مدیر اعلی صفدر ھمدانی نے مقدسہ بانو کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ انکی اخبار میں شمولیت سے مانچسٹر اور اسکے گرد و نواح کی ہر شعبے کی خبروں میں سرعت آئے گی اور اخبار انکی اہلیت صلاحیت سے مستفید ہو گا

صفدر ھمدانی نے اپنی اور ادارتی بورڈ کی جانب سے مقدسہ بانو کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ اس حلقے میں شامل ہوئی ہیں۔

مقدسہ بانو نے اپنا مختصر تعارف اس طرح کروایا ہے
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

تعلیم و تربیت ،
ڈگری جرنلزم
ہیومینٹیرین نیڈز اسیسمنٹ، ہاورڈ ہیومینٹیرین انیشیٹو،
پبلک ریلیشنگ،
سپیشلسٹ ٹرینگ ” وائلنس اگینسٹ چلڈرن”
سپورٹ ویکٹم آف ٹارچر ( یورپی یونین)
این جی اوز ڈویلپمنٹ نیشنل سنٹر اسلام آباد
موبیلٹی اینڈ اورینٹیشن، منسٹری آف وومن ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ویلفئیر اینڈ سپیشل ایجوکیشن ۔
انڈرسٹینڈنگ چلڈرن بیہویر برطانیہ ،
کئیر اینڈ ایجوکیشن برطانیہ
آی ٹی سکلیزبرطانیہ،

پیشہ ورانہ تجربہ
درس و تدریس،
امیگریشن کیس ورکر ،
سوشل ورکر(جہلم فورم، عورت فاونڈیشن، سپارک، ڈسٹرکٹ ویمن ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل، ممبر سٹیزن ایکشن کمیٹی، الفلاح سکالرشپ سکیم و دیگر
ممبر
پریس کلب آف پاکستان یو کے( نائب صدر)
سوشل میڈیا آفیسر ،وومن فورم لیبر پارٹی،
نائب صدر جہلم فورم مانچسٹر برانچ یو کے
سیکرٹری نشرو اشاعت خزینہ شعر و ادب برطانیہ
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی پی پی برطانیہ

SHARE

LEAVE A REPLY