وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہریلوے 20کروڑعوام کی سواری ہے، 75سال سے زائدعمر کےافرادریلوے میں مفت سفر کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید نے کراچی میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا ریلوے سرمایا کاروں کے لیے حاضر ہے ، افسران کو فریٹ میں سو فیصد اضافے کا ہدف دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی طرح ایک اور اچھی سپر ٹرین کراچی اسلام آباد کے لیے چلانا چاہتا ہوں ، مسافر موبائل فون پراپنی ٹرین کی پوزيشن دیکھ سکیں گے ،قوم تین چار ماہ کی مہلت دے ، گندی ٹرین کی حالت ٹھیک کروں گا ، شیخ رشید

وزیر ریلوے نے کہا کہ آدھے افسر نیب کی زد میں آئیں گے تو ریل کیسے چلے گی ۔وزیراعظم فیصلہ کرلیں ، ریلوے کی ساری زمین پورے ملک کا قرضہ اتار سکتی ہے ،ریلوے کے جو مسائل 12 سال پہلے تھے وہی اب بھی ہیں،جو انکوائری نیب مانگ رہا ہے وہ اسے دے رہے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY