پیر کو علی الصبح جرمن دارالحکومت برلن کے بوڈے میوزیم سے ’بِگ مَیپل لیف‘ نامی ایک طلائی سکّہ، جس پر برطانوی ملکہ الزبتھ کی شبیہ بنی ہوئی ہے، چوری کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چور ایک سیڑھی کے ذریعے میوزیم میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

سونے سے بنے اس سکّے کا قُطر تریپن سینٹی میٹر، موٹائی تین سینٹی میٹر اور وزن ایک سو کلوگرام ہے، جس کی وجہ سے اس کی اصل مالیت چار ملین ڈالر بنتی ہے۔ 2007ء میں جاری ہونے والا یہ سکّہ اپنے اندر استعمال ہونے والے انتہائی خالص سونے کی وجہ سے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہے

SHARE

LEAVE A REPLY