عام انتخابات،ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر نگراں کابینہ کا اجلاس

0
210

نگراں وزیراعظم ناصر الملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں عام انتخابات کے شفاف انعقاد،داخلی سیکیورٹی اور ملکی معاشی صورتحال زیر غور رہی۔

وفاقی سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کے دوران نگراں کابینہ کو ملک کی داخلی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور عام انتخابات کے شفاف انعقاد کےحوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کابینہ کو ملک کی موجود معاشی صورتحال پر بریفننگ دی اور بتایا کہ ملک میں ترقی کی شرح 6فی صد ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس کابینہ نے ہدایت کی کہ بیلنس آف پیمنٹ،فسکل اور قرضوں کی ادائیگی کا جامع اور مستحکم نظام بنایاجائے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ طویل المدتی اسٹرکچرل ریفارمز پیکیج کا منصوبہ تیار کیاجائے،ایسی منظم اورٹھوس اسٹریٹیجی تیارکریں جومنتخب حکومت کے لیے معاون ثابت ہو۔

SHARE

LEAVE A REPLY