صدارتی انتخاب، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے انتظامات مکمل

0
56

صدارتی انتخابات سے امیدواروں کی ریٹائرمنٹ کا وقت بھی گزر گیا، میدان میں رہ جانے والے 3 امیدواروں کے ناموں پر مشتمل بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

صدارتی انتخاب رولز کے تحت کوئی بھی امیدوار الیکشن سے تین روز قبل تک ریٹائرمنٹ لے سکتا ہے جس کے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع کردیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات کے لئے 1200بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے یہ عمل اتوار سے شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد ان کی متعلقہ صوبوں میں ترسیل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 4 ستمبر کے صدارتی انتخاب میں تحریک انصاف کے عارف علوی اور اپوزیشن کے امیدواروں مولانا فضل الرحمان اور اعتزاز احسن میں مقابلہ ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY