انسدادِ دہشت گردی کے چھاپے، بیلجیم میں سات افراد گرفتار

0
921

بیلجیم میں پولیس نے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ برسلز میں دفتر استغاثہ کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی جاری مہم کے دوران ان مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے۔

پولیس نے کل آٹھ مقامات پر چھاپے مارے۔ بیلجیم کی پولیس اُن افراد کو تلاش کر رہی ہے جو شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ جنگی کارروائیوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پولیس فرانس میں نومبر سن 2015 اور گزشتہ برس برسلز میں کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث مشتبہ افراد کو بھی ڈھونڈ رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY