فرانس ميں ’يلو ويسٹ‘ نامی تحريک کے مظاہروں کے دوران دارالحکومت پيرس ميں آج 481 افراد کو حراست ميں لے ليا گيا ہے۔ مظاہرين کو منتشر کرنے کے ليے پوليس نے آنسو گيس کا بھی استعمال کیا۔
يہ تحريک ايندھن کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف شروع کی گئی ہے اور اس کے تحت ہر ہفتے کے اختتام پر مختلف شہروں ميں احتجاج کيا جاتا ہے۔ يہ ہفتے آٹھ دسمبر کے روز کيا جانے والا احتجاج، اس سلسلے کا تيسرا بڑا احتجاج ہے۔
دريں اثناء بيلجيم اور ہالينڈ ميں بھی اسی طرز کی احتجاجی ريلياں جاری ہيں، گو کہ ان دونوں ممالک ميں ايندھن کی قيمتوں ميں اضافے کی کوئی تجويز پيش نہيں کی گئی ہے۔












