ہم کو عادت سی ہو گئی اپنی ذمہ داریاں دوسروں پر ڈال دینا ۔۔ اپنی مشکلات اور بیماریوں کا سامنا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہمیں صبر اور رضا کے مقام سے نیچے نہیں آنا چاہیے۔
میں مسکرا رہی تھی ۔۔۔ اور بلڈ ٹیسٹ کے لئے نرس بھی مجھے کمرے میں لے جانے کے لئے آ چکی تھی ۔۔
میرا دایاں بازو سی ٹی اسکین کے لئے نس
( Vein )

نہ ملنے سے نیلا ہو چکا تھا ۔۔ نرس کو خون لینے میں بہت دشواری ہو رہی تھی ۔۔ افف کتنی بار انجیکشن کی سوئی نس میں اترتی اور شاید رستہ بھول جاتی اور درد کی ایک ٹیس سی اٹھتی ۔۔ نرس سوری کہتی اور میں نم آنکھوں سے مسکرا دیتی ۔۔ آخر نرس کامیاب ہو ہی گئی ۔۔ بلڈ ٹیسٹ بہت ضروری تھا جس میں خاص طور پر ہیمو گلوبن ، پلیٹلیٹس اور وائٹ سیلز کی تعداد جاننا بہت ضروری تھا ۔۔ اور یہ بھی کہ خون بہنے اور جمنے میں کتنا وقت لگتا ہے کیونکہ نارمل خون 70 سے 120 سیکنڈ میں جم جاتا ہے اور کینسر میں دونوں تکلیفوں سے گزر سکتے ہیں۔
جن میں زیادہ تر خون بند نہ ہونے کے چانسزز ہوتے ہیں ۔ اسی لیئے سرجری کے وقت خون کا بندوبست کیا جاتا ہے ۔
ٹیومر مارکرز
( Tumour Markers)

ٹیومر مارکر کینسر کے خلیات یا جسم کے دیگر خلیات میں موجود یا پیدا ہونے والے وہ خلیات ہوتے ہیں جو کینسر کے جواب میں پیدا ہوتے ہیں یا کینسر کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں ، جیسے کہ کینسر کتنا جارحانہ ہے۔ اور یہ بھی بتاتے ہیں کہ کینسر کے علاج سے مریض صحتیاب ہو رہا ہے یا نہیں یعنی فالو اپ کے لئے بھی استعمال جاتا ہے۔
کینسر اینٹیجن 125
(CA 125)
یہ ٹیومر مارکر وہ مادہ ہیں جو جسم میں قدرتی طور پر ٹیومر کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں اور خون میں قابل شناخت ہوتے ہیں۔ جس کی مقدار دوران علاج اور علاج کے بعد فالو اپ کے طور پر معلوم کی جاتی ہے۔
مثلا ان بیماریوں میں اس اینٹیجن
(Antgen)
کا جاننا بہت ضروری ہے۔
ڈمبگرنتی کے کینسر
( Ovarian Cancer )
میں 99.9٪ قابل شناخت ہے
لبلبے کے کینسر
( Pancreatic Cancer )
میں80 ٪ قابل شناخت ہے
چولنجیوکارسینوما (پت پتلی ڈکٹ کارسنوما)
برہدانتر کارسنوما (بڑی آنت کے کینسر؛ 20-40٪ قابل شناخت ہے
گیسٹرک کارسنوما (پیٹ کینسر؛ 40٪ قابل شناخت ہے
بریسٹ کارسنوما (چھاتی کے کینسر؛ 10٪ معاملات میں قابل شناخت ہے
گریوا
( Cervical Cancer )
کارسنوما (گریوا کینسر؛ 10٪ معاملات میں قابل شناخت ہے
لبلبے
( Pancreas)
کی سوزش (لبلبے کی سوزش؛ U / پانچ سو لیٹر تک ہو تو یہ ٹیومر مارکر قابل شناخت ہوتا ہے
کولیجنوس
( Cholongitis)
جیسی خود کار قوت بیماریوں
اینڈومیٹریم (یوٹیرن استر)
Endometriosis
. میں ٹیومر مارکر قابل شناخت ہوتا ہے
ہیپاٹائٹس (جگر کی سوزش)
لیور سروسس
( Liver Cirhosis )
پیریٹونائٹس (پیریٹونیم کی سوزش) /
Peritonitis
حمل کے دران بھی
(CA 125)
بڑھا ہوا ہو سکتا ہے
کینسر اینٹیجن 15-3
(CA 15-3)
یہ ٹیومر مارکر وہ مادے ہیں جو جسم میں قدرتی طور پر ٹیومر کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں اور بلڈ سیرم میں قابل شناخت ہوتے ہیں۔ جس کی مقدار دوران علاج اور علاج کے بعد فالو اپ کے طور پر معلوم کی جاتی ہے۔
مثلا ۔۔
چھاتی کا کارسنوما (چھاتی کے کینسر؛ 30-90٪ معاملات میں قابل شناخت)۔
ڈمبگرنتی کارسنوما (ڈمبگرنتی کینسر؛ 40-70٪ معاملات میں قابل شناخت)۔
برونکیل کارسنوما ( پھیپھڑوں کا کینسر؛ 10-70٪ معاملات میں قابل شناخت)۔
انڈومیٹریل کارسنوما (بچہ دانی کا کینسر) /
Endometrial Cancer
لبلبے کی کارسنوما (لبلبے کے کینسر؛ 40-60٪ معاملات میں قابل شناخت)
کینسر اینٹیجن 19-9
(CA 19-9)
CA 19-9
(مترادف: کاربوہائیڈریٹ اینٹیجن 19-9 گیسٹرک معدے کا کینسر اینٹیجن) کا ٹیومر مارکر ہے۔ ٹیومر مارکرز اینڈوجنس مادے ہیں جو ٹیومر کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں اور خون میں ان کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ
لبلبے کا کینسر (لبلبے کا کینسر 70 سے 95-٪ معاملات میں قابل شناخت)
کولن کارسنوما (بڑی آنت کا کینسر 75٪ معاملات میں قابل شناخت)
گیسٹرک کارسنوما (پیٹ کینسر؛ 30٪ معاملات میں قابل شناخت)۔
ہیپاٹوسیولر اور کولانجیو سیلولر کارسنوما۔
کولانجیو کارسینوما (بائل ڈکٹ کارسنوما؛ 55-80٪ معاملات میں قابل شناخت)۔
ہیپاٹوسیولر کارسنوما (جگر کینسر 20-50٪ معاملات میں قابل شناخت)۔
لبلبے کی سوزش (لبلبے کی سوزش).
ہیپاٹائٹس (جگر کی سوزش)
سسٹک فائبروسس
(Cystic Fibrosis)
– جینیاتی بیماری جس میں بلغم کی وجہ سے بلغم کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے سانس کی نالی اور معدے کی نالی میں سوزش رہتی ہے ۔
کینسر اینٹیجن 50
(CA 50)
یہ ٹیومر مارکر وہ مادے ہیں جو جسم میں قدرتی طور پر ٹیومر کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں اور بلڈ سیرم میں قابل شناخت ہوتے ہیں۔ جس کی مقدار دوران علاج اور علاج کے بعد فالو اپ کے طور پر معلوم کی جاتی ہے۔
مثلا ۔۔
انڈومیٹریل کارسنوما (بچہ دانی کا کینسر)
کولن کارسنوما (بڑی آنت کا کینسر)
گیسٹرک کارسنوما (پیٹ کا کینسر)
لبلبے کا سرطان (لبلبے کا کینسر)
کینسر اینٹیجن 72-4
(CA 72-4)
یہ ٹیومر مارکر وہ مادے ہیں جو جسم میں قدرتی طور پر ٹیومر کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں اور بلڈ سیرم میں قابل شناخت ہوتے ہیں۔ جس کی مقدار دوران علاج اور علاج کے بعد فالو اپ کے طور پر معلوم کی جاتی ہے۔
مثلا ۔۔
کولانجیو کارسینوما (بائل ڈکٹ کارسنوما؛ 35-50٪ معاملات میں قابل شناخت)۔
کولن کارسنوما (بڑی آنت کا کینسر)
گیسٹرک کارسنوما (پیٹ کینسر؛ 70٪ معاملات میں قابل شناخت)۔
بریسٹ کارسنوما (چھاتی کا کینسر)
غذائی نالی کا کینسر
(Eosophegeal Caner)
میں 5 ٪ معاملات میں قابل شناخت
ڈمبگرنتی کے کینسر
(Ovarian Cancer )
میں 80 % معاملات میں قابل شناخت
لبلبے کی کارسنوما میں ؛ 15-35٪ معاملات میں قابل شناخت)۔
کارسنوموبرریونک اینٹیجن (سی ای اے)
CEA (مترادف:
(carcinoembryonic antigen)
ایک ایسا ٹیومر مارکر ہے۔ جو جسم میں قدرتی طور پر ٹیومر کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں اور بلڈ سیرم میں قابل شناخت ہوتے ہیں۔ جس کی مقدار دوران علاج اور علاج کے بعد فالو اپ کے طور پر معلوم کی جاتی ہے۔
مثلا ۔۔
کولن کارسنوما (Colon Cancer) – خصوصیات میں 1٪!
برونکیل یعنی پھیپھڑوں کا کینسر (Broncheal Cancer ).
گیسٹرک کارسنوما (پیٹ کا کینسر)
بریسٹ کا کارسنوما (چھاتی کا کینسر)
(غذائی نالی کا کینسر) Esophageal carcinoma
ڈمبگرنتی کا کینسر (Ovarin Cancer)
لبلبے کا سرطان (Pancreatic Cancer)
تائرواڈ کارسنوما (Thyroid Cancer)
شام ہونے تک ہم دونوں بے دم ہو چکے تھے ۔۔ ٹیسٹ سارے ہو چکے تھے ۔۔رپورٹس کل صبح ڈاکٹر برلنگ سے ملنے سے پہلے مل جانی تھی ۔
ہم دونوں کو سخت بھوک گی ہوئی تھی ۔۔ گھر جا کر کچھ پکا کر کھانا بہت مشکل لگ رہا تھا ۔۔
اف کینسر کا سفر کتنا مشکل تھا ۔۔
میرا رنگ زرد ہو رہا تھا ۔۔
پورے بدن میں تھکن بڑھ رہی تھی ۔۔
میرے دونوں بازوں نیلم نیل تھے جو سوئیوں کے درد سے بلک رہے تھے
بلیڈنگ رک نہیں رہی تھی ۔۔ ہر جگہ احتیاط سے بیٹھتی ۔۔ پیڈ بیگ میں موجود رہتے ۔۔ یا اللہ زندگی کیسی بدل رہی تھی ۔
میں سوچ رہی تھی جو نظارے میں پچھلے کئی برسوں سے دیکھ رہی ہوں ۔۔ وہ پندرہ برس تک بھی ایسے ہی رہیں گے ۔۔ یہی سڑکیں ہونگی ۔۔ یہی رواں دواں گاڑیاں ۔۔۔ منزلیں بھی وہی۔۔ تو اگر میں نہ رہی تو کیا فرق پڑےگا ؟ ۔۔۔
یہ جان کر میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ سوائے ایک قبر کےاضافے کے کسی منظر میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی تھی ۔۔۔ میں ہنس پڑی ۔۔ میرے مالک کیسے کیسے راز کھول رہا ہے ۔ مجھے اپنے رب پر ٹوٹ کر پیار آ یا کہ یہی بات تو وہ کب سے مجھے سمجھا رہا تھا ۔۔ نکمی تو میں ہی نکلی جو نا سمجھ پائی تھی ۔۔۔ اسی وجہ سے صفدر ھمدانی بابا صاحب صحیح کہتے ہیں مجھے “ نکمی نسیم “ ۔۔ بات جوجلدی سمجھ نہیں آتی تھی ۔۔اسی وجہ سے ابا جی بھی مجھے “ پگلی “ کہا کرتے تھے جب میں ان سے بہت سارے سوال کرتی اور جواب کی رمزوں کو سمجھنے میں دیر لگا دیتی تھی ۔۔ میں جی جان سے مسکرا رہی تھی ۔۔
آفتاب مجھے خوش دیکھ کر پرسکون لگ رہے تھے ۔۔ مینو ڈسکس کر رہے تھے ۔۔ پوچھ رہے تھے کیا کھانا ہے ۔۔ پر میں تو کسی اور بات پر خوش تھی لیکن اپنی خوشی انہیں بتا کر اداس نہیں کرنا چاہتی تھی ۔۔
میں خوش تھی ۔۔۔ کہ ۔۔۔ مجھے یقین تھا ۔۔
مجھے یقین ہے
مرنے کے بعد
میں
ایسے جہاں کی طرف
عازم سفر ہو جاؤں گی
جس کا زکر
میں نے
اپنی کہانیوں
اور.. نظموں میں کیا ہے
دوستو!
مہر و محبت کا
ایک جہاں
میرے انتظار میں ہے !
جاری ہے
ڈاکٹر نگہت نسیم














اللہ پاک تمہارے لئے آسانی پیدا فرمائے اور ہر لمحہ اپنی رحمت و شفقت کے سائے میں رکھے آمین پیاری بیٹی آمین