کیمرون میں شدت پسند گروہ بوکو حرام کے مشتبہ جنگجوؤں کے ایک حملے میں تیرہ افراد مارے گئے ہیں۔ حکام نے جمعے کے دن بتایا کہ یہ حملہ ڈوگابا نامی گاؤں میں کیا گیا، جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

ہلاک شدگان میں چھ حملہ آور بھی شامل ہیں۔ نائجیریا میں فعال یہ شدت پسند گروہ ماضی میں بھی کیمرون میں کارروائیاں کرتا رہا ہے۔ سن دو ہزار نو سے اب تک اس تنظیم کے حملوں کے باعث بیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY