قومی اسمبلی کےگیٹ پر شیخ رشید کے ساتھ جھگڑے کے معاملے کو مقامی عداالت نے ایک سال بعد خارج کردیا ہےجبکہ ملزم نور اعوان کو بری کر دیا گیا ہے۔

فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد نے سنایا۔واضح رہےشیخ رشید نے گذشتہ سال ن لیگی رہنماء ملک نور کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرایاتھا۔

عدالتی حکمنامے میں بتایاگیاہےکہ مدعی شیخ رشید احمد تفتیشی عمل میں شامل ہوئے اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئے۔ حکمنامے نے بتایا گیا ہے کہ تفتیشی افسرکے مطابق ملزم ملک نور شیخ رشید احمد سے اپنے پیسے مانگ رہاتھا۔تفتیش کے مطابق ملک نور اس گاڑی کے پیسے مانگ رہاتھا جو اس نے شیخ رشیدکو بیچی تھی۔شیخ رشید نے اس کیس کی پیرسی نہیں کی لہذا ان کی جانب سے ملزم پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوتے۔

ملزم کے وکیل بابرسعیدکے مطابق شیخ رشید ایف آئی آرمیں لگائے گئے الزمات کو ثابت نہیں کرپائے جبکہ وکیل نے عندیہ دیا ہے کہ جھوٹی ایف آئی آردرج کرانے پر شیخ رشید کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY