جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اپنی نوعیت کے انوکھے سوشی میکنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر شیفس پر مشتمل ٹیموں نے شرکت کی۔
اس مقابلے کی اہم بات یہ تھی کہ شرکاء کو ایک ایسی ٹیبل کے گرد کھڑے ہو کر سوشی تیار کرنی تھی جو مسلسل چل رہی تھی اور اسی پر رکھی اشیاء کو لے کر شیفس کو سب سے مزیدارسوشی تیار کرنی تھی۔ماہر شیفس نے جاپان کی قدیم روایتی ڈش تیار کرکے مقامی ججز کو متاثر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور مچھلی اور چاولوں کی مدد سے سوشی رولز تیار کیے۔
سوشی بنانے کے منفرد آئیڈیاز اور ماہرانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر سوشی میکنگ مقابلے میں بہترین سوشی تیارکرنے والے شیف کو انعام سے بھی نوازا گیا۔













