تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب یا کسی اسکینڈل سے پی ٹی آئی کو نقصان نہیں پہنچے گا، چوہدری نثارکوفیصلہ کرناہےکہ وہ کس حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

سعودی عرب میں افطار ڈنر سے خطاب میں عمران خان نے تسلیم کیا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پرانے ورکرز کو تحفظات ہیںاور ساتھ ہی کہا کہ متنازع ٹکٹوں پر کل سے نظرثانی شروع کی جائےگی۔

ان کا کہناتھاکہ کتاب کی اشاعت یا کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا،پی ٹی آئی نےخیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے، صوبہ صحت تعلیم، ماحولیات میں دیگر صوبوں سے آگے نکل گیاہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 90 فی صد پارٹی ٹکٹ ٹھیک دیے گئے ہیں تاہم دیگرٹکٹوں پرپارٹی تحفظات دورکیےجائیں گے۔

عمران خان نےدعوی کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے 2013 ءمیں آر اوز کی مدد سے نوازشریف کوجتوایا،تاہم نوازشریف نے انہیں صدر بناکر اس کا صلہ نہیں دیا تو وہ پیچھے ہٹ گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغرب کا نظام بدیانت لوگوں کو اوپرنہیں آنے دیتا،عوام اگرمجرم کو حکمران بنا دیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں،اب الیکشن میں فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY