اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فیلیپو گرانڈی نے کہا ہے کہ یمنی جنگ کے فریقین کو فوری طور پر اپنی مسلح کارروائیاں بند کر کے مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے بدھ کے روز یمنی بندرگاہی شہر حدیدہ پر ایک بڑا حملہ شروع کیے جانے کے بعد کہی۔ گرانڈی کے مطابق یہ نئی خونریزی بڑی تعداد میں مزید یمنی باشندوں کے مہاجر بن جانے کی وجہ بن سکتی ہے اور اس طرح جنگ ختم نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی جنگی کارروائیوں کے باعث وسیع پیمانے پر شہری ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY