امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز چینی درآمدات پر پچاس ارب ڈالر کی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ان کا یہ اقدام انتخابی مہم کے دوران امریکی عوام سے کیے گئے وعدوں کے تناظر میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد امریکی حقوقِ دانش کا دفاع ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے ایک ہزار سے زائد چینی مصنوعات متاثر ہوں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY