صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مینیجر پال مانفورٹ کو مقدمہ شروع ہونے تک جیل بیج دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعہ پندرہ جون کو ایک امریکی عدالت کے جج نے دیا۔ مانفورٹ کو اب شہادتوں میں رد و بدل کے ایک نئے الزام کا سامنا ہے۔

امریکی صدر کی انتخابی مہم میں روسی مداخلت کے معاملے کی تفتیش کرنے والے خصوصی تفتیش کار رابرٹ مُؤلر نے مانفورٹ کو مالی بدعنوانی میں ملوث قرار دے رکھا ہے۔ اس میں انہیں منی لانڈرنگ اور مالی فراڈ کے الزامات کا سامنا ہے۔ مانفورٹ نے ایسے تمام الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے۔ اُن کی نقل و حمل پہلے ہی محدود کی جا چکی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY