پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی

0
771

وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے  ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

وزیر پiٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے مذاکرات ہوئے جس میں چیئرمین اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کے حکام بھی شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایاکہ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مکمل ان پٹ لی جائے گی۔

وزیر پیٹرولیم نے آئل سیکٹر کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات ہوئے اور ڈیلرز نے  ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

SHARE

LEAVE A REPLY