اکتیس اگست 1997ء – شہزادئ ویلز ليڈی ڈيانا کی وفات

0
193

حسن، محبت اور انسانیت کی خدمت سمیت سحر انگیز شخصیت کی مالک شہزادی ليڈی ڈیانا کی برسی ہے۔ ڈيانا اکتیس اگست انیس سو ستانوے میں فرانس میں ایک کار حادثے ميں ہلاک ہو گئي تھيں ۔

ڈیانا فرانسس اسپنسر یکم جولائی انيس سو اکسٹھ ميں پيدا ہوئيں ۔ انہوں نے انتيس جولائی انيس سو اکاسی کو شہزادہ چارلس کے ساتھ شادی کی جس کی کوریج دنیا بھر کےمیڈیا نے کی تھی ۔

ڈيانا نے دو بچوں کی پیدائش کے بعد شہزادہ چارلس سے ان کی سرد مہری کے باعث عليحدگی اختيار کر لی ۔

دلی سکون کے لئے فلاحی کاموں میں حصہ لينے لگيں اور کئی ممالک میں متعدد فلاحی منصوبے شروع کئے ۔ زندگی میں تنازعات کا شکار رہنے والی ڈیانا کی موت بھی متنازعہ رہی۔

دنيا بھر ميں ڈيانا سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگايا جا سکتا ہے کہ ان کی وفات پر دنیا بھر سے بھیجے گئے پھولوں کی تعداد اتنی تھی کہ شاہی محل میں پھول رکھنے کی جگہ باقی نہ رہی

SHARE

LEAVE A REPLY