سابق چیئر مین پی آئی اے آصف یاسین ملک کو سفر سے روک دیا گیا

0
750

سابق سیکرٹری دفاع اور سابق چیئر مین پی آئی اے آصف یاسین ملک کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آصف یاسین کا نام ای سی ایل میں شامل تھا جس کی بنیاد پر انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا،آصف یاسین کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری دفاع اسلام آباد سے افغانستان جانا چاہتے تھے تاہم ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY