صدر طیب اردوان نے فتح کااعلان کردیا، اپوزیشن نے فوری طور پر شکست قبول کرنے سے انکار کردیا اور سرکاری ٹی وی پر نتائج کے اعلان میں جانبداری کا الزام لگا دیا۔

رجب طیب اردوان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مجھے صدارت کے لیے مینڈیٹ دے دیا ہے، عدلیہ پر اعتبار بڑھانے کےلیے اقدامات جاری رہیں گے، امید ہے انتخابی نتائج پر انگلی اٹھاکر جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچایاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ انتخابی کشیدگی کو بھلاکر ملک کے مستقبل پر توجہ دیں، انسانی حقوق اور شہری آزادی یقینی بنانے کےلیے پرعزم ہیں، دہشت گرد تنظیموں کو استعمال کرکے ترکی کو ڈرانے والوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے، جمہوریت اور معیشت کی بہتری کا سفر جاری رکھیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY