سویڈن کی ایک عدالت نے ان تین افراد کو قید کی سزا سنا دی ہے جنہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں ایک یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔ یہ تینوں افراد سویڈن میں سیاسی پناہ کے متلاشی ہيں۔
ان تینوں نے کئی دیگر افراد کے ساتھ مل کر گوٹنبرگ میں واقع ایک سیناگاگ اور اس کے باہر گھڑی گاڑیوں پر جلتی ہوئی مشعلیں پھینکی تھیں جس سے معمولی نقصان ہوا۔ عدالت نے دو افراد کو دو دو برس اور تیسرے کو ایک سال تین ماہ کی سزائے قید سنائی ہے۔ ان میں سے دو کا تعلق شام جبکہ تیسرے کا فلسطینی علاقے غزہ پٹی سے ہے۔












