ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنی آزادی اور اسلامی روایات کا دفاع کرے گا۔

روحانی نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یہ فیصلہ ’’قابل نفرت اور غیر قانونی‘‘ ہے اور اس سے امریکا کے عالمی کردار کو دھچکا پہنچا ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران پُر امن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزدوگی کا حق رکھتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY