جنوبی پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے سفارشات نظر انداز کیے جانے پر پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین فیملی کے ہمراہ لندن چلے گئے۔

جیو نیوز نے ذرائع کےحوالے بتایا کہ جہانگیر ترین کی طرف سے پارٹی میں لائے گئے بیشترالیکٹ ایبلز سے ٹکٹس واپس لے لیے گئے ہیں۔
جہانگیر ترین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ میں نیازی گروپ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ بہت برا ہے۔

الیکشن مہم کے موقع پر ملک چھوڑ کرجانے سے متعلق سوال پر جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ وہ ناساز طبیعت کی وجہ سے لندن گئے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ڈاکٹرز نے واپس جانے کی اجازت دی تو اتوار کو واپس آجاؤں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 10 فیصد ٹکٹوں کی تقسیم کے مسائل ہیں، جنوبی پنجاب میں پارٹی کے نئے اصول پر پورا نہ اترنے والوں کو ٹکٹ نہیں دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہعمران خان ٹکٹ دینے کا فیصلہ خود کرتے ہیں، جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی گروپ کا ٹکٹ دینے سے کوئی تعلق نہیں، جنوبی پنجاب میں ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY