پی ایس ایل2 کی ڈرافٹنگ، فائنل لاہور میں ہوگا

0
567

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب (ڈرافٹنگ) دبئی میں برینڈن مک کولم اور کیون پیٹرسن سمیت مشہور کھلاڑیوں کی موجودگی میں ہوا۔

ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے خطاب کرتے ہوئے لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان کیا۔

آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ تقریب کا آغاز رنگارنگ ٹیبلو سے ہوا۔ پی ایس ایل کی پانچوں فرنچائز کے گانوں پر فنکاروں نے شاندار پرفامنس دکھائی جبکہ پہلے ایڈیشن کے یادگار لمحات کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ انکی کوشش ہے کہ پی ایس ایل کو ہرقسم کے تنازع اور سیاست سے دور رکھیں اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن عوام کی خواہشات کے مطابق پہلے سے زیادہ کامیاب ہو گا

گزشتہ سال ہونے والے پہلی ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ڈرافٹنگ کے عمل میں پہلے کھلاڑی کے انتخاب کا اختیار لاہور قلندرز کو ملا جس کے بعد کراچی کنگز، پشاور زلمے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور آخر میں موجودہ چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

ڈرافٹنگ کے عمل کا آغاز پلاٹینم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ سے ہوا جس میں لاہور قلندرز نے سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے بازبرینڈن مک کولم کا انتخاب کیا

کراچی کنگز نے اپنی باری میں ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل کو منتخب کیا جنہوں نے گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔

اس کے بعد پلاٹینم کیٹیگری میں پشاور زلمے نے شاہد آفریدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیون پیٹرسن اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کو برقرار رکھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY