پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں مزید 77 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 2 مریض انتقال کر گئے۔
ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے لیے بنائے گئے خصوصی سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 77 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 97 ہزار679 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب مزید 2 مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 217 تک جا پہنچی ہے۔













