لاہور ہائیکورٹ نے سابق نگراں وزیراعظم ناصر الملک کے سوات کے نجی دورے کیلئے سرکاری اخراجات کے استعمال کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون رشید شیخ نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی ۔

دوران سماعت عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

واضح رہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق نگراں وزیراعظم نے ریاستی ذمہ داری کی بجائے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا اور اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

سابق نگراںوزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش گاہ سوات میں 22 گاڑیوں کا کانوائے استعمال کیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

دوخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت پروٹوکول کے معاملے کا نوٹس لے اور اضافی اخراجات واپس لینے کا حکم دے۔

SHARE

LEAVE A REPLY